بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

معصم ابرار خان سوئی نادرن گیس کمپنی اسلام آباد کے ریجنل منیجر مقرر

اسلام آباد(ممتاز نیوز)چیف انجینئر ڈویلمپمنٹ معصم ابرار خان کو ترقی دے کر سوئی نادرن گیس کمپنی اسلام آباد کا ریجنل منیجر مقرر کردیا گیا ہے ۔ منگل کو انہوں نے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ،وہ اس سے قبل چیف انجینئر ڈویلپمنٹ کے عہدے پر فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔نئے ریجنل منیجر جب عہدہ سنبھالنے کےلئے دفتر پہنچے تو ملازمین نے ان کا والہانہ استقبال کیا ۔سی بی اے یونین اور سابقہ یونین کے عہدیداروں نے گل پاشی کی اور انہیں گلدستے پیش کیے س۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سوئی گیس کمپنی کے ریجنل منیجر معصم ابرار خان نے کہا کہ تمام ملازمین محنت اور ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیں ، صارفین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں اور کمپنی کی پالیسیوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں ۔انہوں نے ملازمین کو یقین دلایا کہ ان کا دفتر جائز مسائل کے حل کےلئے ہر وقت کھلا ہے تاہم کرپٹ اور نااہل عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔