بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

علوی سے تین بارمل چکا، کسی نے نہیں کہا اپنے طور پر ملاقاتیں، رابطے کررہاہوں ،محمدعلی درانی

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر محمد علی درانی نے کہاہے کہ صدرعارف علوی سے تین ملاقاتیں کر چکا ہوں،جن لوگوں سے ملاقات کرتاہوں اسےپبلک نہیں کرتا، کسی نے نہیں کہا اپنے طور پرلوگوںسے رابطے کررہاہوں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر محمد علی درانی نے کہاکہ صد رعارف علوی سے ملاقات ہوئی ،سب سے رابطے اورملاقات کرتا ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی اورآصف زرداری سے ابھی ملاقات نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ سیاست دانوں کو ملک میں الیکشن کے لئے ماحول بنانا چاہئے ، اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا چھوڑیں،انہیں اپنا کام کرنے دیں ۔