جہلم، جڑانوالہ(ممتازنیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جہلم اور جڑانوالہ میں بڑے پاور شو منعقدکئے ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر خان، طلال چوہدری اور اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل بلال اظہر کیانی کا عوامی اجتماعات سے خطاب کیا۔جہلم میں عوامی اجتماع میں مسیحی برادری نے بھی بڑی تعداد میں اجتماع میں شرکت کی ، معذور افراد بھی نواز شریف کے پوسٹر کے کر اجتماع میں شریک ہوئے۔خرم دستگیرنے اپنے خطا ب میں کہاکہ پاکستان نواز شریف کا استقبال کرنے کے لئے تیار ہے، نوازشریف پر خدا کا فضل ہے، اسے ہرانے کی کوشش کرنے والے ہر بار ہار گئے۔ طلال چودھری نے کہاکہ ہر بار قوم کی تقدیر نوازشریف نے بدلی، ہر بحران کو شکست نوازشریف نے دی، نواشریف عوام کی خوشحالی کی نوید، ثبوت اور دلیل ہے،نوازشریف ترقی، امن اور خوش حالی لا رہا ہے۔ بلال اظہر کیانی نے کہاکہ 21 اکتوبر کو قائد نوازشریف کا تاریخی استقبال ہوگا،نوازشریف کو 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جہلم نظر آئے گا، ان شاءاللہ،۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بن کر پاکستان کو معاشی مشکلات کے بھنور سے نکالیں گے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے تینوں ادوار میں ملک کو مشکلات سے نکالا، عوام کو آسانی دی، اب چوتھی ملک کو مشکلات عوام کو مہنگائی سے باہر نکالے گا۔انہوں نے کہاکہ شہدا کے وارث اور قربانیاں دینے والے خطہ جہلم کے غیرت مند عوام نوازشریف کی ملک اور عوام کےلئے خدمات اور قربانیوں کی عزت اور قدر کرتے ہیں،
مسلم لیگ (ن) کے جہلم اور جڑانوالہ میں بڑے پاور شو








