بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی کرکٹر محمد رضوان نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کیا انداز اختیار کیا؟

حیدرآباد دکن (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹر محمد رضوان نے اپنی اننگز مظلوم فلسطینیوں کے نام کرتے ہوئے ان سے اظہار یکجہتی کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق محمد رضوان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سری لنکا کے خلاف جیت غزہ کے بہن بھائیوں کے نام کرتا ہوں۔ گزشتہ روز فتح کا کریڈٹ پوری ٹیم کے ساتھ ساتھ عبداللہ شفیق اور حسن علی کو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں نہتے مسلمانوں کی صورت حال انتہائی مخدوش ہے، اسرائیل نے غیر انسانی محاصرے کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے پانی، خوراک، بجلی اور انٹرنیٹ سمیت تمام سپلائی منقطع کر دی ہے۔ غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری مسلسل جاری ہے۔ اسرائیل فضا ، زمین اور سمندر سے عام شہریوں پر بم برسا رہا ہے ۔ امریکہ نے غزہ پر بمباری کیلئے گولہ بارود سے بھرا جہاز اسرائیل پہنچا دیا ہے جو اسرائیلی بربریت میں مزید اضافے کا سبب بنے گا۔