بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یکم اکتوبر سے گھریلو اور دیگر صارفین کیلئے گیس مہنگی کرنے کی تیاری

اسلام آباد:یکم اکتوبر سے گیس مہنگی کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پروٹیکٹیڈ گیس صارفین کےلیے فکسڈ ماہانہ چارجز 10 روپے سے بڑھاکر400 روپےکرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں تقریباً 200 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے جبکہ گھریلو صارفین کےلیے گیس 172فیصد تک مہنگی کرنے کی تجویز ہے۔
گھریلو کے سوا دوسرے صارفین کےلیے گیس کی قیمت میں 198.33 فیصد تک اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے کرنے کی تجویزہے۔