بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرقانو ن کب سے لاگوہوا؟

اسلام آباد(راشدعباسی)سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرقانو ن اپنے وجود میں آنے کے دن سے نافذالعمل ہوگیا۔ 10 اپریل 2023 کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل اتفاق رائے سے منظور کیا گیاتھاتاہم13 اپریل کو اس وقت کے چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں آٹھ رکنی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر تاحکم ثانی عملدرآمد روک دیا تھا۔21 اپریل کو عدالتی اصلاحات سے متعلق سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل 2023 پارلیمنٹ کے بعد صدر سے دوبارہ منظوری کی آئینی مدت گزرنے پر از خود منظور ہوکر قانون کی شکل اختیار کرگیاتھااب جب کہ چیف جسٹس فائزعیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ نے اس ایکٹ کے خلاف دائردرخواستیں مستردکردی ہیں تو سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے اس ایکٹ پر دیا گیا حکم امتناع بھی ختم ہوگیا اور یہ قانون اپنے وجود میں آنے کے دن سے نافذالعمل ہوگیا۔