بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عدالتی فیصلہ:استحکام پارٹی کے رہنماوں کی ترین کومبارکباد دینے کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں

اسلام آباد(ممتازنیوز)سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کیس کے فیصلے سے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنمامایوس، جہانگیرترین کومبارکباد دینے کے لیے تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں۔ذرائع کےمطابق پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کیس کا فیصلہ سنائے جانے سے قبل استحکام پاکستان پارٹی کے رہنمااسلام آباد میں جمع تھے اور انہوں نے اپیل کے حق کی شق ممکنہ طور پر برقراررہنے کی صورت میں جہانگیرترین کی رہائش گاہ پر جاکرانہیں مبارکباد دینے کی پلاننگ کررکھی تھی اس مقصد کے لیے مٹھائی اور گلدستے پیشگی خریدلئے گئے تھے لیکن جب عدالتی فیصلے میں اس قانون کے ماضی سےاطلاق کی شق ختم کردی گئی جس کے تحت جہانگیرترین بھی اپیل حق سے محروم ہوگئے،تو اس پراستحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کو مایوسی ہوئی اوروہ جہانگیرترین کی رہائش گاہ جانے کے بجائے منتشرہوگئے۔