راولپنڈی(ممتازنیوز)راولپنڈی پریس کلب کوائپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کی مینجمنٹ کمیٹی نے جاری بیان میںمکان مالکان کو خبردار کیا ہے کہ گھروں میں کوئی بھی غیر قانونی افغانی باشندے اور فیملی کرائے پر رہائش پذیر ہیں۔ ان سے فوری طور اپنے گھر خالی کروائیں۔جاری بیان کے مطابق یہ آرڈر گورنمنٹ آف پاکستان سے جاری ہوا ہے۔ بہت جلد گورنمنٹ آف پاکستان غیر قانونی افغان فیملی کے خلاف آپریشن جاری کررہی ہے۔ آپریشن کے دوران جس مکان میں غیر قانونی افغان فیملی پائی گئی۔ اس مالک کے خلاف کارروائی میں لائی جائی گی جس کا ذمہ دار مالک خود ہوگا۔









