بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جیل کا دروازہ توڑنے کا مقدمہ: 3 سابق ارکان اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی: سینٹرل جیل کا دروازہ توڑنے اور ہنگامہ آرائی کرنے کے مقدمہ میں 3 سابق ارکان اسمبلی کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔
عدالت کی جانب سے سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان، سابق رکن سندھ اسمبلی شاہنواز جدون سمیت 3 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔
عدالت نے نیو ٹاؤن پولیس کو آئندہ سماعت پر ملزمان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے حلیم عادل شیخ کو چھڑوانے کے لئے ہنگامہ آرائی کی اور جیل کا مین دروازہ توڑ دیا۔