بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عالمی کرکٹ کپ، جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو بڑے مارجن سے ہرادیا

لکھنؤ : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کے 10 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 134 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی، کینگروز 312 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 177 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔ کوانٹن ڈی کوک نے ٹورنامنٹ کی مسلسل دوسری سنچری جڑ دی۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لکھنؤ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنا دیئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیمبا باوما 35 اور رسی وان ڈوسین 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کوانتن ڈی کوک نے 106 گیندوں پر 109 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 8 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔

کوانٹن ڈی کوک نے میگا ایونٹ میں مسلسل دوسری سنچری جڑی، اس سے قبل انہوں نے سری لنکا کیخلاف میچ میں بھی 84 گیندوں پر 100 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی۔

جنوبی افریقا کے دیگر کھلاڑیوں میں ایڈن مرکرم نے 44 گیندوں پر 56 رنز بنائے، ہینرک کلاسن 29، ڈیوڈ ملر 17، مارکو جینسن 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور گلین میکس ویل نے 2، 2، ہیزل ووڈ، کمنز اور زیمپا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔