بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کی تربیت کیلئے زیر استعمال ذرائع کو بلیک لسٹ کرنے کی تجویز

بیجنگ: چین نے مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کی تربیت کے لیے استعمال ہونے والے ذرائع کو بلیک لسٹ کرنے کی تجویز دے دی۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق چین نے مجوزہ حفاظتی تقاضوں کا مسودہ شائع کردیا ہے جس پر چینی مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کو عمل کرنا ہوگا۔

مسودہ میں ان ذرائع کی بلیک لسٹ بھی شامل ہے جو ان مصنوعی ذہانت ماڈلز کو تربیت دینے کے لئے استعمال نہیں کیے جاسکتے۔

یہ شرائط نیشنل انفارمیشن سکیورٹی اسٹینڈرڈائزیشن کمیٹی کی جانب سے شائع کی گئی ہیں۔

کمیٹی میں چین کی سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن، وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پولیس کے حکام شامل ہیں۔