نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بھارت میچ کے دوران احمد آباد شہر میں آج موسم صاف رہے گا، تازہ پیش گوئی میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور بھارت کا دنگل آج احمد آباد میں سجے گا جہاں آج دھوپ نکلی ہوئی ہے اور آسمان صاف ہے۔ پاک بھارت میچ کے دوران بھی بارش کا امکان نہیں۔
احمد آباد شہر میں درجہ حراتر 36 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا زیادہ نہیں چل رہی، موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔








