احمد آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ احمد آبادسٹیڈیم میں جاری ہے جس دوران انتہائی دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ویرات کوہلی کو خیال آیا کہ انہوں نے جو جرسی پہن رکھی ہے وہ دیگر کھلاڑیوں سے مختلف ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے پہلے ٹیم مینجمنٹ کو گراونڈ میں اپنے کندھے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سگنل دیا پھر گراﺅنڈ سے باہر چلے گئے اور کچھ ہی دیر میں جرسی تبدیل کر کے فیلڈ پر واپس آ گئے ۔
ویرات کوہلی نے جوجرسی پہن رکھی تھی اس کے کندھے پر سفید رنگ کی تین دھاریاں بنی ہوئی تھیں جبکہ باقی ٹیم نے جو جرسی پہن رکھی تھی اس کے کندھے پر سبز ، سفید اور مالٹے رنگ کی دھاریاں بنی ہوئیں تھی ۔ تاہم بعدازاں وہ باہر جا کر تبدیل کر آئے ۔
ورلڈ کپ ، پاکستان کے خلاف میچ کے دوران ویرات کوہلی نے اپنی وردی پہننے میں بڑی غلطی کر دی، کھیل کے دوران یاد آیا تو کیا کیا ؟ جانئے







