بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دےدی

احمد آباد(نیوزڈیسک)آئی سی سی ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی، میزبان ٹیم نے 192 رنز کا ہدف 31 ویں اوور میں 3 وکٹوں پر پورا کرلیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے بڑے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی، گرین شرٹس میگا ایونٹ میں شکست کی تاریخ بدلنے میں ایک بار پھر ناکام ہوگئے۔
بھارت نے پاکستان کا 192 رنز کا ہدف 30.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے بڑے میچ میں پاکستان کے 192 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پہلی وکٹ 23 رنز پر گر گئی، شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر شبمن گل 16 رنز بنا کر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
بھارت کی دوسری وکٹ ویرات کوہلی کی صورت میں گری وہ بھی 16 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔
بھارتی کپتان روہت شرما 63 گیندوں پر جارحانہ 86 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر افتخار احمد نے ان کا کیچ پکڑا۔
بھارت نے 25 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنالئے۔
احمد آباد میں کھیلے جارہے اہم میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان ٹیم 42.5 اوورز میں 191 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
پاکستانی اوپنرز نے بھارت کیخلاف پراعتماد آغاز کیا، عبداللہ شفیق اور امام الحق نے ٹیم کو 41 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم عبداللہ شفیق 20 اور امام الحق 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اوپنرز کے 73 رنز پر پویلین لوٹنے کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹیم کو کچھ سنبھالا، دونوں کے درمیان 83 رنز کی قابل قدر شراکت قائم ہوئی تاہم کپتان 50 اور وکٹ کیپر بیٹر 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان ٹیم کے آخری 8 وکٹیں صرف 36 رنز کے اضافے سے گر گئیں، دیگر کھلاڑیوں میں سعود شکیل 6، محمد افتخار 4، شاداب خان 2، محمد نواز4، حسن علی 12 اور حارث رؤف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، شاہین شاہ آفریدی 2رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بومرا، محمد سراج، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا اور کلدیپ یادیو نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ٹاس کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شبمن گل کی واپسی ہوگئی،کوشش ہوگی اچھا کھیل پیش کریں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ٹاس جیت کر ہم بھی پہلے باؤلنگ ہی کرتے،ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت نے اس ورلڈ کپ میں اب تک اپنے دو دو میچز کھیل لیے ہیں اور دونوں ٹیموں کو اب تک کسی میچ میں شکست نہیں ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اورٹیم مینجمنٹ کے اجلاس میں بھارت کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اورکہا گیا ہے کہ سری لنکا کیخلاف کھیلے والی ٹیم ہی بھارت کیخلاف کھیلے گی
دوسری جانب پاکستانی شائقین کرکٹ پرجوش ہیں کہ شاہین بھارتی سورماوں کو دھول چٹا کر ورلڈ کپ میں فتوحات کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔شاہین بھارتی کراوڈ کا پریشر نہ لیں پورا پاکستان آپ کے ساتھ ہے۔
شائقین کرکٹ کاکہنا ہے کہ بابر اور شاہین کا فارم میں آنا ضروری ہے،فخر زمان اور اُسامہ میر کو ٹیم میں شامل کریں جبکہ نسیم شاہ کی کمی بہت محسوس ہوگی، قومی کھلاڑی شاندار کھیل کا مظاہرہ کریں اور اعصاب پر قابو رکھیں تو جیت ہماری ہی ہوگی۔