اسلام آباد(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسابق وزیردفا ع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی سے قوم دکھی ہے ،اس میں کوئی شک نہیںماضی میں بھی اسطرح ھو تا رہا اور یہ فطری عمل ہے ،ہار جیت ہوتی ہے ابھی ٹیم نے کھیلنا ہے ، سوشل میڈیا پہ طوفان آیا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ہمارےکھلاڑی دنیا میں کسی سے کم نہیں، چند روز قبل سری لنکا سے ہم نا ممکن صورت حال میں جیتے تو ساری قوم بھنگڑا ڈال رہی تھی۔ کشادہ دلی سے کام لیں اور بچوں کا حوصلہ بڑھائیں۔
آج کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی سے قوم دکھی ھے اسمیں کوئ شک نہیں۔ ماضی میں بھی اسطرح ھو تا رہا اور یہ فطری عمل ھے ھار جیت ھوتی ھے ابھی ٹیم نے کھیلنا ھے سوشل میڈیا پہ طوفان آیا ھوا ھے ۔ میرے خیال میں ھمارے کھلاڑی دنیا میں کسی سے کم نہیں۔ چند روز قبل سری لنکا سے ھم نا ممکن صورت…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) October 14, 2023








