بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دو نگران وزراء کو ہٹانے سے متعلق محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نگران وزیراعظم کے وزراء اور سیکریٹری کو ہٹانے سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ کل سنائے گا۔

ایڈوکیٹ عزیز الدین کاکاخیل کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ جس میں درخواست گزار نے نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد اور مشیر احد چیمہ کو ہٹانے کی دارخوست کی تھی۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا وزیراعظم کے سیکرٹری توقیر شاہ سابق وزیراعظم کے سیکرٹری رہے، آرٹیکل 218 کے مطابق نگران سیٹ اپ غیرجانبدار ہونا چاہیے۔
الیکشن کمیشن نے درخواست پر سماعت کے بعد 10 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔