کراچی: عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونےکا بھاؤ 2 لاکھ ایک سو روپے ہے۔
آج پاکستان میں ایک تولہ سونےکا بھاؤ ایک ہزار 900 روپےکم ہوا ہے۔
10 گرام سونےکی گراوٹ ایک ہزار 629 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 71 ہزار 553 روپے ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 15 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 923 ڈالر فی اونس ہے۔
عالمی مارکیٹ کے ساتھ پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا








