بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 سائفر کیس: ’عمران خان نے فوج کے خلاف ٹارگٹڈ پلان بنایا، اعظم خان کا تحریری بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(ممتازنیوز) سائفر کیس میں مرکزی گواہ اعظم خان کا تحریری بیان سامنے آگیا۔
سائفر کیس میں مرکزی گواہ اعظم خان نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے فوج کے خلاف ٹارگٹڈ پلان بنایا، عمران خان نے سیاسی مقاصد کے لیے پلان بنایا، سائفر سے متعلق اسپیکر نے رولنگ چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر دی۔
اعظم خان نے کہا کہ سائفر جس چینل سے آتا ہے اسی چینل سے واپس بھیجا جاتا ہے، 8 مارچ کو سائفر سے متعلق فارن سیکرٹری کا ٹیلی فون آیا، ٹیلی فون پر سائفر کی کاپی وزیراعظم آفس بھجوانے کا بتایا گیا، فارن سیکرٹری نے کہا سائفر کی کاپی وزیراعظم کے حوالے کریں۔
مرکزی گواہ نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مارچ کو سائفر پر رائے دی،شاہ محمود قریشی سائفر کا عمران خان کو آگاہ کرچکے تھے، سابق وزیراعظم نے سائفر پر اداروں کے خلاف بیانیہ بنانے کو کہا۔