اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وکیل شیر افضل مروت جن کے مسلم لیگی رہنما اور سینیٹر افنان اللہ خان کے ساتھ لڑائی کے چرچے تھے اور ابھی وہ اسی مقدمے سے باہر نہ نکل پائے تھے کہ آج ان کی سپریم کورٹ کے باہر ایک شہری سے ہاتھا پائی کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح شیر افضل پولیس اہلکار کی موجودگی میں ایک شخص کو زمین پر دھکا دیتے ہیں اور شیر افضل کے ساتھ کھڑا دوسرا شخص سویلین کپڑوں میں ملبوس آدمی پر تھپڑوں کی بارش کر دیتا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کا سپریم کورٹ گیٹ کے باہر شہری سے ہونے والی ہاتھا پائی پر کہنا ہے کہ میں اس شخص کو نہیں جانتا لیکن اس نے بلاوجہ مجھے گالی دی۔
شیر افضل مروت مزید بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے ہائیکورٹ روانہ ہو گئے جبکہ عینی شاہدین کے مطابق شہری درخواست دینے تھانہ سیکرٹریٹ چلا گیا۔








