اسلام آباد(ممتازنیوز) مسلم لیگ(ن) کے رہنماوسبابق وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہاہے کہ لندن پلان کی باتیں کرنے والوں کو شرم کرنی چاہئے، پی پی اور پی ٹی آئی کے الزامات نےنہیں سب اپنارونارورہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہاکہ ہم نے کبھی لائن کراس نہیں کی اور نہ ہی کسی پراجیکٹ کا حصہ ہیں،پی ٹی آئی کو پہلے اپنے گریبان میں دیکھناچاہئے،اگرپی ٹی آئی نومئی کے واقعات نہ کرتی تو مقدمات نہ بنتے۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ سے متعلق دو ٹوک واضح کرچکاہے، حلقہ بندیاں ہونے سے پہلے الیکشن کی تاریخ کیسے آسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف رواداری اور عزت سے پیش آتے ہیں ،انہوں نے کبھی معاملات بگاڑنے کی کوشش نہیں کی۔
لندن پلان کی باتیں کرنے والوں کو شرم کرنی چاہئے،راناثنااللہ








