بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اب ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ پر دو موبائل نمبر چلائیں

معروف اورمقبول میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو خوشخبری سُنادی، کمپنی جلد ہی ایک اور نیا فیچر متعارف کروانے جارہی ہے۔

یہ نیا فیچر صارفین کو ’دوواٹس ایپ اکاؤنٹس‘ چلانے کی سہولت دے گا، یعنی صارفین ایک ہی واٹس ایپ پر دو فون نمبرز کا استعمال کر سکیں گے۔

اپنی فیس بُک کی ویب سائٹ پر اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ بہت جلد وہ ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس کی مدد سے صارفین بیک وقت دو اکاؤنٹس چلا سکیں گے۔

اس فیچر کے نفاذ کے ساتھ، صارفین اپنے دو واٹس ایپ اکاؤنٹس کے درمیان آسانی سے ’سوئچ‘ کر سکیں گے اور انہیں دو کو چلانے کے لیے ایک اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ کرنے کی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

صارفین اس فیچر کے بعد دو اکاؤنٹس چلانے کے لیے واٹس ایپ کے ایک اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ ہونے کی دشواری کا سامنا نہیں کریں گے بلکہ وہ اپنے دواکاؤنٹس میں باآسانی ’سوئچ‘ کر سکیں گے۔

دوسرے واٹس ایپ اکاؤنٹ ایڈ کرنے کیلئے صارفین کو پہلے سیٹنگز پرجاکر ’ایڈ اکاؤنٹ‘ میں جاکر اپنا دوسرا واٹس ایپ اکاؤنٹ ایڈ کرنا ہوگا۔

صارفین دوسرے اکاؤنٹ پر بھی اپنی مرضی کے مطابق نوٹیفیکیشنز اور پرائیویسی کی سیٹنگز کرسکتے ہیں۔

تاہم واٹس ایپ نے ایک انتباہ بھی جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پہلے واٹس ایپ کی آفیشل ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہے اور ایک فون پر ایک سے زائد اکاؤنٹ کو چلانے کے لیے تھرڈ پارٹی یا فیک ایپس کو ڈاؤن لوڈ نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ ’واٹس ایپ بزنس‘ اس کا ایک اور آفیشل ورژن ہے جسے ڈاؤن لوڈ کرکے کاروباری ضروریات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔