جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا ری ہیں پولیس تحفظ فراہم کرے ؛منزہ سلطانہ
شوہر کو نا حق قتل کیا گیا ملزمان اب میری ،میرے بیٹے کی جان لینا چاہتے ہیں ،مقتول ملک ظہور کی اہلیہ کی میڈیا سے
گفتگو
راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی کے علاقہ افشاں کالونی میں میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے مقامی پراپرٹی کنسلٹنٹ، ملک ظہور
کے اہل خانہ نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ، وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی ،آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور سے ا پیل کی ہے کہ گھر کے سربراہ کے قتل کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہیں جس پر انہیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔منگل کے روز راولپنڈی کے علاقہ افشاں کالونی میںمیں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے مقامی پراپرٹی کنسلٹنٹ، ملک ظہور کی بیو ہ نے میڈیا کو بتایا کہ والے غلام عباس نامی شخص کی جانب سے جان کی دھمکیوں کے بعد میرے شوہر ملک ظہور کو دن دیہاڑے سردی میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا اور اب میری اور میرے بیٹے کی جان کو شدید خطرہ ہے اور اب ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں
ملک ظہور کی بیوہ منزہ سلطانہ نے بتایا کہ ملزما ن با اثر ہیں ان کی گرفتاری تک پولیس ان کی اورکے اہل خانہ کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ، وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی ،آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور سے ا پیل کی ملزمان کو جلد از جلد کیفر کردار پہچایا جائے ۔مقتولہ کی اہلیہ منزہ نے مزید بتایا کہ اس کا شوہر کا نا حق قتل کیا گیا جبکہ مقتول نے واقعہ سے چند روز قبل بھی ملزمان کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بارے میں بتایا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ ہم موت کا سوگ منا رہے ہیں دوسری طرف میرے اکلوتے بیٹے کو اور مجھے بھی ملزمان کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ منگل کے روز ر اولپنڈی کے علاقہ افشاں کالونی میںمیں مقامی پراپرٹی کنسلٹنٹ، ملک ظہورکو صبح اس وقت قتل کر دیا گیا تھا کہ جب وہ بچوں کو سکول چھوڑنے جا ہے تھے جبکہ واقعہ کی ایف آئی آر ریس کورس پولیس اسٹیشن میں درج ہے









