اسلام آباد(نیوزڈیسک)نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے ہفتہ اور اتوار کو دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات وصول کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کے دفاتر ہفتہ اور اتوار کے روز بھی کھلے رہیں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں قائم سہولت ڈیسک اور اعتراضات وصولی سینٹر کا عملہ ہفتہ اور اتوار کے روز بھی چھٹی نہیں کرے گا۔
ترجمان نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 27 اکتوبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں جبکہ دفتری اوقات میں سینٹر سے نقشہ جات بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا ہفتہ اور اتوار کو دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان








