لاہور(ممتازنیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے 4 سال بعد واپسی پر اپنے گھر رائیونڈ پہنچے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی 4 سال بعد گھر واپسی رائیونڈ میں تمام اہل خانہ کیلئے عید کا سماں ہو گئی، نواز شریف کی ہمشیرہ نے گھر میں داخل ہونے پر بھائی کا استقبال کیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی چار سال بعد اپنے گھر رائیونڈ واپسی
نواز شریف کی واپسی رائیونڈ میں تمام اہل خانہ کے لئے عید کا سماں بن گیا
نواز شریف کا آمد پر شریف خاندان کے تمام افراد اور بچوں نے مل کر استقبال کیا
نوازشریف کی ہمشیرہ نے گھر میں داخل ہونے پر… pic.twitter.com/H2b7dWdeE0
— PMLN (@pmln_org) October 22, 2023
اس کے بعد شریف خاندان کے تمام افراد اور بچوں نے مل کر نواز شریف کا استقبال کیا، مرحوم عباس شریف کے اہل خانہ سمیت تمام عزیز واقارب اور بچوں نے نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔
مزید برآں نواز شریف نے فرداََ فرداََ اہل خانہ کا حال دریافت کیا، بچوں کو گلے لگا کر پیار کیا، اس موقع پر اہل خانہ کی خوشی دیدنی تھی۔








