بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انتخابات مؤخر کرانے کا مقصد مینڈیٹ چوری کرنے کا منصوبہ ہے ، پیپلزپارٹی

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عام انتخابات مؤخر کرانے کا مقصد مینڈیٹ چوری کرنے کا منصوبہ ہے۔

اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ابھی تک الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ صرف دو سیاسی جماعتوں کی خواہش پر انتخابات مؤخر نہیں ہوسکتے، الیکشن کمیشن آئین کا پابند ہے دو شخصیات کی خواہش کا پابند نہیں ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سلیکشن کا با ربار تجربہ کرنے کی بجائے انتخابات کی طرف آنا پڑے گا، عوام کا اختیار ہے وہ کس کو منتخب کرتے ہیں اور کس کو مسترد کرتے ہیں۔