اسلام آباد : آفیشل سیکریٹ ایکٹ سائفر سے متعلق کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہو گی ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور شاہ محمود کے وکلا عدالت میں پیش ہوں گے ۔ 17 اکتوبر کو ہونے والی سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی تھی ۔
گزشتہ سماعت کے دوران ملزمان کو نقول کی کاپیاں تقسیم کی گئی تھیں۔ کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کریں گے۔








