بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیپلزبس سروس کی ایک اور نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی

 

کراچی، لاڑکانہ حیدرآباد اور سکھرمیں چلنےوالی پیپلزبس سروس کی ایک اور نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینئررہنما اور سندھ کے سابق وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پیپلز بس سروس کی نئی کھیپ کے کراچی پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ نئی بسیں عوام کی سہولت کےلئے جلد سڑکوں پر ہونگی۔

شرجیل میمن نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھولنا نہیں کہ یہ بسیں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے خرید کی تھیں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہدایات پر بسوں کی خریداری کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کی سابقہ صوبائی حکومت نے گزشتہ سال پیپلز بس سروس کا آغاز کیا جون 2022 میں بس سروس کا افتتاح پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیا تھاجس میں 250 بسیں پہلے لائی گئی اب مزید تیس بسیں آئی ہیں پیپلز بس سروس کے تحت بسوں کی مجموعی تعداد 280 ہوگئی ہے۔

پیپلز بس سروس بسیں کراچی، لاڑکانہ حیدرآباد اور سکھر میں چل رہی ہیں جبکہ کراچی میں خواتین کے لئے مخصوص پنک بس سروس بھی چلائی جارہی ہے۔