بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عوام کی محبت اور خلوص میرا قیمتی اثاثہ تھا، ہے اور رہے گا،نوازشریف

 

لاہور(ممتازنیوز)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ(ن) کے قائد نوازشریف نے کہاہے کہ 21 اکتوبر کو تاریخی استقبال اور مینار پاکستان پر ایک ناقابل فراموش اجتماع منعقد کرنے پر عوام، خاص طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنماؤں اور ملک بھرسے تشریف لانے والے نوجوانوں، خواتین سمیت تمام محترم کارکنوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ کی محبت، محنت اور خلوص میرا قیمتی اثاثہ تھا، ہے اور رہے گا۔اپنے ایک ٹویٹ میں نوازشریف نے کہاکہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل اور آپ کے جذبے کے طفیل پاکستان اور عوام پھر سے بحرانوں سے نجات پائیں گے۔