اسلام آباد: نگران حکومت نے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کیلئے گیس مہنگی کرنےکی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کیلئے گیس مہنگی کرنےکی منظوری دے دی۔
ای سی سی نے وزارت پیٹرولیم کی سمری کی منظوری دے دی،جبکہ نئے گیس ٹیرف کا اطلاق یکم اکتوبر 2023 سے ہوگا۔








