بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کرتار پور راہداری نے ایک اور خاندان ملادیا، 76 سال بعد بہن بھائی کی ملاقات

 

کرتارپور راہداری نے تقسیم ہند کے وقت بچھڑے ایک اور خاندان کو ملا دیا۔
قیام پاکستان کے وقت اسماعیل کا خاندان ساہیوال میں آکر بس گیا جبکہ سریندر کور کا خاندان جالندھر میں رہ گیا۔
دونوں خاندانوں کا کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا اور اس رابطے کے بعد دونوں خاندانوں کی کرتار پور میں ملاقات ہوئی۔
ساہیوال کا محمد اسماعیل اور اس کی کزن سریندر کورجالندھر سے کرتارپور پہنچی۔
بہن بھائی کی 76سال بعد ملاقات کے دوران جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ خاندانوں نے کرتار پور راہداری پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور ویزے کے حصول میں آسانیاں پیدا کرنے کا مطالبہ کیا۔