بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب حکومت نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل کردی

سابق وزیراعظم نوازشریف نے پنجاب حکومت کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر نگراں پنجاب کابینہ نے سابق وزیراعظم کی سزا معطلی کی منظوری دے دی۔

پنجاب حکومت نے العزیزیہ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی سزا معطل کردی ہے، سابق وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو سزامعطل کرنے کی درخواست کی تھی۔

نوازشریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب حکومت کو درخواست دی تھی، جس پر نگراں پنجاب کابینہ نے نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کی منظوری دے دی۔