بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نگران وفاقی وزیر اطلاعات سے افغان صحافیوں کے وفد کی ملاقات ،صحافیوں کے مسائل، ویزا معاملات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ممتازنیوز )نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے افغان صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں افغان صحافیوں کے مسائل، ویزا معاملات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،افغان صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے ،موثر بارڈر مینجمنٹ اور سیکورٹی دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں ہے،ذرائع ابلاغ کی ذمہ داری ہے کہ امن دشمنوں کی نشاندہی کرے تاکہ ریاست انہیں شکست دے سکے۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ افغان صحافیوں کے ویزا معاملات پر وزارت داخلہ اور وزارتِ خارجہ سے رابطہ کیا جائے گا،پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر اسے یقینی بنائے گا کہ تمام غیر ملکی قانونی طریقوں سے ہمارے ملک میں داخل ہوں،افغان صحافیوں کے وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات کا مسائل کے حل کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا