اسلام آباد(نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نےاستحکام پاکستان پارٹی کو عقاب کا انتخابی نشان الاٹ کردیا،الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی درخواست منظور کرلی ۔
الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان عقاب الاٹ کرنے پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کی درخواست منظور کی جاتی ہے اور انہوں عقاب کا انتخابی نشان الاٹ کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب آل پاکستان مسلم لیگ نے پارٹی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ،
اے پی ایم ایل نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے رجسٹریشن بحال کرنے کی استدعا کی ہے ۔
اے پی ایم ایل نے اپنا انتخابی نشان عقاب بھی واپس مانگ کرنے کی استدعا کر دی
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سیاسی جماعتوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں،
الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے انٹراپارٹی انتخابات کے تنازعات پر فیصلہ نہیں کر سکتا،
الیکشن کمیشن نے اپنے آہینی و قانونی مینڈیٹ سے تجاوز کیا،
الیکشن کمیشن نے آئی پی پی اور جہانگیر ترین کو نوازنے کیلئے انتخابی نشان واپس لیا،
شاہیں تیری پرواز سے جلتا یے زمانہ
استحکام پاکستان پارٹی اپنی عوام اور اپنے پیار کرنے والوں کو بتاتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس کر رہی ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئی پی پی کو اس کا تجویز کردہ انتخابی نشان "شاہین" الاٹ کر دیا ہے۔ اب بلند حوصلے،بلند ارادوں اور بلند سوچ والی…— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) October 26, 2023








