اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری اُمید ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پوری اُمید ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے ان شاء اللّٰہ۔
مسلم لیگ ن کے صدر سے سوال کیا گیا کہ آپ نے کہا تھا نیب سیاستدانوں کے خلاف استعمال ہوتی رہی، اب نواز شریف کے خلاف استعمال ہوئی، کیا سیاسی جماعتوں کے ساتھ نیب کے سیاسی استعمال کے بند ہونے پر بات ہونی چاہیے۔
شہباز شریف نے جواب دیا کہ میاں صاحب اس بات پر متفق ہیں۔








