بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان جنوبی کوریا کو اقتصادی و تکنیکی ترقی کی تلاش میں قابل قدر اتحادی کے طور پر دیکھتا ہے،مرتضیٰ سولنگی

 

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہاہے کہ پاکستان جنوبی کوریا کو اقتصادی و تکنیکی ترقی کی تلاش میں ایک قابل قدر اتحادی کے طور پر دیکھتا ہے۔
وہ جمہوریہ کوریا اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے 40 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں اظہارخیال کررہے تھے۔
تقریب کا انعقاد جمہوریا کوریا کے سفارت خانہ کی جانب سے کیا گیا جس میں پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے 40 سالہ سفارتی تعلقات کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔
تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، غیر ملکی سفارت کاروں سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے جمہوریہ کوریا کے ساتھ سفارتی تعلقات کے 40 سال مکمل ہونے پر پاکستان اور کوریا کے عوام مبارکباد دی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان جمہوریہ کوریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کوریا نے اپنی دور اندیش اور پرعزم قیادت کے بدولت اقتصادی اور صنعتی شعبوں میں ترقی کے اہداف حاصل کئے،پاکستان جنوبی کوریا کو اقتصادی و تکنیکی ترقی کی تلاش میں ایک قابل قدر اتحادی کے طور پر دیکھتا ہے ۔