اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل بلال اظہر کیانی نے کہاہے کہ سیاسی انجینئرنگ کے نتیجے میں دی جانے والی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی بحالی قائد محمد نواز شریف کو انصاف کی فراہمی کا فطری تقاضا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں اظہرکیانی نے کہاکہ نظام عدل کے ہاتھوں جو ناانصافی کرائی گئی اس کا ازالہ بھی عدلیہ کی ہی ذمہ داری ہے۔ اپیلوں کی بحالی پر قائد محمد نواز شریف صاحب، شہباز شریف صاحب، مریم نواز صاحبہ، پوری جماعت و کارکنان اور عوام کو بہت مبارک ہو۔
اپیلوں کی بحالی نواز شریف کو انصاف فراہمی کا فطری تقاضا ،اظہرکیانی








