راولپنڈی (ملک نجیب) 9 مئی واقعات، فیصل آباد پولیس چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے لئے سنٹرل جیل اڈیالہ پہنچ گئی ۔ذرائع کےمطابق پولیس ٹیم ڈسٹرکٹ سیشن جج فیصل آباد سے اجازت لیکر اڈیالہ جیل پہنچی ْ تفتیشی ٹیم میں ڈی ایس پی عامر وحید،سب انسپکٹر عبدالجبار شامل ہیں۔ دونوں پولیس افسران فیصل آباد میں 9 مئی واقعات کے حوالے سے قائم جے آئی ٹی کے ممبر ہیں۔ فیصل آباد پولیس ٹیم سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی تفتیش کر ے گی۔ تفتیش 9 مئی واقعات کے حوالے سے تھانہ سول لائنز فیصل آباد میں درج مقدمہ میں کی جائے گی
نومئی ، فیصل آباد پولیس چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے لئے اڈیالہ جیل پہنچ گئی








