جہانیاں(ممتاز نیوز) استحکام پاکستان پارٹی نے جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ(ن) کے مضبوط ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں اپنا پہلا انتخابی جلسہ کیا ہے جس میں استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سمیت سینئر پارٹی عہدیداران نے شرکت کی ،بات کی جائے کارکنوں کی تو وہ جوش وجذبہ دکھائی نہیں دیا جس میں عوام اپنی مرضی سے شرکت کرتے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر ایسی کچھ ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں خواتین کا کہناتھا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز کو دیکھنے آئی ہیں جبکہ دیگر ویڈیوز میں بھی کچھ خواتین شہبازشریف کا بھی ذکر کرتی دکھائی دیں ۔دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ہم اقتدار میں آ کر 300 یونٹ تک بجلی مفت دیں گے، اور موٹرسائیکل سواروں کو آدھی قیمت پر پیٹرول ملے گا۔
نوازشریف کو دیکھنے آئی ہیں ، استحکام پاکستان پارٹی کے جلسے میں ن لیگی کارکنوں کی انٹری








