بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مری میں موجود نواز شریف کی سیاست کے ساتھ دلچسپ سرگرمیاں

مری: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ان دنوں مری کے نواحی علاقے چھا نگلہ کے مقام پر اپنی رہائش گاہ پر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جہاں ان کے ساتھ مریم نواز اور جنید صفدر کے علاوہ ان کے دیگر فیملی ممبران بھی موجود ہیں۔
نواز شریف سے مسلم لیگ کے قائدین کے علاوہ اہم سرکاری شخصیات کی بھی ملاقاتیں جاری ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق قائد ن لیگ اور مریم نواز کے درمیان آئندہ عام انتخابات میں سیاسی صورت حال پر طویل مشاورت جاری ہے اور اس سلسلے میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔
نواز شریف قانونی ماہرین سے بھی آئندہ کے لائحہ عمل پر ٹیلی فون کے ذریعے مشاورت کر رہے ہیں۔
چھانگلہ گلی جہاں ان دنوں شدید سردی پائی جاتی ہے اور یہاں نواز شریف کی رہائش گاہ پر گیس کی سہولت بھی میسر نہیں ہے جہاں پر شام کے وقت آتش دان جلا کر موسم سے لطف اندوز ہوتے ہیں جبکہ اپنے باورچی کے ذریعے مزے مزے کے کھانوں سے بھی خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اگلے دو روز تک مری میں ہی قیام کریں گے۔