لاہور: سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ فیاض، مسلم لیگ(ن) برطانیہ کے راہنما بیرسٹر امجد ملک اور برطانیہ میں مقیم صحافی اظہر جاوید کی الگ الگ ملاقاتیں کیںاس دوران رہنمائوں نے پارٹی صدر سے ملک کی مجموعی صورتحال اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے قائد محمد نواز شریف کی اپیلوں کی بحالی پر مبارکبا د بھی دی ۔ شہباز شریف نے مینار پاکستان پر قائد نواز شریف کے فقید المثال استقبال کے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہاکہ 21 اکتوبر کو قائد نواز شریف کے استقبال میں اوورسیز پاکستانیوں کے جذبے کی تحسین کرتا ہوں، اسی عظیم جذبے سے پاکستان کو مسائل اور بحرانوں سے نجات دلائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سے محبت اور خدمت کا دوسرا نام نوازشریف ہے، صحافی برادری نے جمہوریت اور انسانی حقوق کے لئے ہمیشہ آواز بلند کی۔شہباز شریف نے کہاکہ آئین، جمہوریت اور عوام کے لئے جدوجہد کرنے والے صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، رہنماؤں نے ملک وقوم اور جماعت کے لئے شہباز شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
پاکستان سے محبت اور خدمت کا دوسرا نام نوازشریف ہے،شہباز شریف








