بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 مسلم لیگ(ن) کے رہنمانے پیپلزپارٹی کوکھری کھری سنادیں

کراچی: سابق گورنرسندھ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں تمام سیاسی جماعتیں الیکشن میں حصہ لیں، انتخابی عمل سے پی ٹی آئی کو شکست دینا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے انتخابی مہم کا اغاز کردیا ہے، ماضی کو نہیں دہرائیں گے سندھ میں الیکشن میں بھرپورحصہ لیں گے۔
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ سندھ میں ورکرز کو مایوس نہیں کریں گے، الیکشن مہم میں بھر پور حصہ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مینار پاکستان پر لوگ جمع کرلے ریڈ کارپٹ ہم بچھائیں گے، پیپلزپارٹی کو آج تکلیف ہے تو ساتھ کیوں دیا تھا، پیپلزپارٹی نے 15سالوں میں کیا کارنامے سرانجام دیئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت نے مشکل فیصلے کئے تھے، اسی وجہ سےنگراں حکومت ریلیف دینے کے قابل ہوئی۔
اس موقع پر ن لیگ سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے والہانہ استقبال پر کراچی اور سندھ کے عوام کے شکر گزار ہیں سندھ میں انتخابی اتحاد کا اختیار صرف نواز شریف کے پاس ہے۔
مسلم ن سندھ کے رہنماوں نے سندھ سے نواز شریف کے والہانہ استقبال کے لئے جانے والے ورکرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ سندھ میں بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران گزشتہ دنوں ن لیگ میں شامل ہونے والے جام کرم علی کو بھی ویلکم کیا گیا۔