بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے

 

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے اہم اجلاس میں نواز شریف کے ملک کے چاروں صوبوں کے دورے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف چاروں صوبوں کے دورے کریں گے اور ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے پارلیمانی بورڈکی نگرانی بھی خودکریں گے۔
نوازشریف 10 نومبر سے ملک بھر میں دوروں کا آغاز کریں گے۔
نواز شریف نے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ اگر اللہ نے پھر سے اقتدار دیا تو انصاف کے اداروں کو مضبوط کریں گے۔