بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی رجسٹریشن خارج

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابق صدر اور مرحوم جنرل (ر) پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کی رجسٹریشن ختم کردی۔

الیکشن کمیشن نے پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کو خارج کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کی رجسٹریشن ختم کردی گئی ہے، اس سے قبل الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ آل پاکستان مسلم لیگ نے گزشتہ 4 سال سے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں نہ ہی انٹرا پارٹی انتخابات کرائے ۔
الیکشن کمیشن نے فیصلے میں لکھا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کا ملک میں کوئی عہدیدار نہیں اور نہ ہی اس جماعت کوملک میں کوئی وجود ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ سے عقاب کا انتخابی نشان بھی واپس لے لیا تھا۔