نیویارک(ممتازنیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم ’’امریکن پاکستانی پبلک افیئرزکمیٹی‘‘ فاونڈیشن(اے پی پیک فاؤنڈیشن) کا خصوصی وفد لانگ آئی لینڈ نیویارک سے تعلق رکھنے والے نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکرفل راموس کے ہمراہ خصوصی دورے پر جلدپاکستان پہنچے گا۔اے پیک فاونڈیشن کے قائدین اور ڈپٹی سپیکر فل راموس نے پاکستان روانگی سے قبل مشترکہ پریس کانفرنس میںاس دورے کواہمیت کا حامل قراردیا۔اس موقع پر نیوایک میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل عامراحمداتوزائی بھی موجودتھے۔وفدکے دورے کے دوران نیویارک سٹیٹ اور پاکستان کے دوبڑے صوبوں پنجاب او ر سندھ کو جڑواں صوبے قرار دیئے جانے کے معاملات کا جائزہ لینے سمیت نیویارک سٹیٹ اور پاکستان کے درمیان ریاستی سطح پر دوطرفہ تجارت،روزگار،تعلیم سمیت دیگر اہم مواقع اور مختلف اہم امورکا جائزہ لیاجائے گا۔ وفدلاہور کراچی،اسلام آباد اور گوجرانوالہ کا دورہ اور اہم شخصیات سےملاقاتیں کرے گا۔








