بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد: ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی بے دخلی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔
سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184/3 کی درخواست فرحت اللہ بابر، سینیٹر مشتاق اور محسن داوڑ نے دائر کی۔درخواست میں وفاق، صوبوں، نادرا، وزارت خارجہ وداخلہ کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نگران حکومت کا بڑی تعداد میں لوگوں کی بے دخلی کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیا جائے،جن کی پیدائش پاکستان میں ہوئی شہریت ان کا حق ہے۔

درخواست گزاروں کے مطابق جن شہریوں کے پاس قانونی دستاویز ہے ان کی بیدخلی غیر قانونی ہے۔
واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ پاکستان سے غیرقانونی مقیم ایک لاکھ40 ہزار 322 افراد اپنے ممالک واپس جاچکے ہیں اور یہ تمام افراد رضا کارانہ طور پر اپنے ملک واپس گئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ یکم نومبر سے غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی گرفتاری اور ملک بدری کاعمل شروع ہوچکا، غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کی رضاکارانہ واپسی بھی جاری رہےگی۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان سے واپس جانے والوں اور ملک بدرکیے جانے والوں سےعزت و احترام کے ساتھ برتاؤ کیاجائےگا، خوراک و طبی امداد سمیت تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔