بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 صدرمملکت نے جسٹس عرفان سعادت خان کی بطورسپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(ممتازنیوز) صدرڈاکٹر عارف علوی نے سندھ ہائیکورٹ کے  قائم مقام چیف جسٹس عرفان سعادت خان کی بطورسپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری دے دی۔صدر کے منظور ی کے بعد وزارت قانون نے جسٹس عرفان سعادت خان کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وضح رہے کہ گزشتہ ماہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں  جسٹس عرفان سعادت کی عدالت عظمیٰ میں تعیناتی کی سفارش کی گئی تھی ۔ جسٹس عرفان سعادت خان تجربہ کار اور اچھی شہرت رکھنے والے جج ہیں،جسٹس عرفان سعادت خان ہائیکورٹ کے تمام چیف جسٹس صاحبان اور ججز میں سے سینئر ہیں۔