اسلام آباد(ممتازنیوز) مسلم لیگ(ن) کے رہنما و سابق وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ فیض آباددھرنے والوں سے معاہدے میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمیدنے بطور گواہ دستخط کئے تھے، دھرنے والوں کو پیسے دینا بتاتا ہے کہ اس کے ماسٹرمائنڈ فیض حمیدتھے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ فیض آباد دھرنے میں جولوگ ملوث تھے، وہ ہماری حکومت میں حکمراں تھے،کیا ہم میں اتنا دم تھاکہ دھرنا کیس پر عمل کرواتے ؟ آئین وقانون کی بات کرنے والوں نے اپنے چارسالہ دور میں آئین وقانون پرعمل کیوں نہیں کیا ۔ ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ انشااللہ جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات ہوجائیں گے۔انہوں نے غزہ کی صورتحال پر مسم ممالک کے کردار کو کڑی تنقیدکانشانہ بنایا۔ خواجہ آصف نے کہاکہ غیرقانونی افغان شہریوں کواپنے وطن واپس جاناپڑے گا،کوئی ملک غیرقانونی لوگوں برداشت نہیں کرتاتاہم جوافغان باشندے قانونی طور پر پاکستان میں مقیم ہیں وہ ہمارے مہمان ہے اور ان کی ذمہ داری بھی لیتے ہیں۔
فیض آباد دھرنا،ماسٹرمائنڈ فیض حمیدتھے،خواجہ آصف








