اسلام آباد(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ضیا) کے سربراہ اعجاز الحق نے 2014 کے ڈی چوک کے دھرنے سے انکشاف کیا ہے کہ2 ریٹائرڈ شخصیات نے کہا مارچ کرتے ہوئے آگے جائیں گے،پہلے آنسو گیس پھینکی جائے گی پھرربڑکی گولیاں چلیں گی، 2لاشیں گرگئیں تو ہم کامیاب ہوجائیں ، ان ریٹائرڈ شخصیات نے یہ بھی کہا معاملات طے ہوگئے ،کل حکومت چلی جائے گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہاکہ جب ڈی چوک کادھرناہواتو میں اس وقت حکومت کااتحادی تھا ،میری روزانہ وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات ہوتی، جب چودھری نثاراور اعتزازاحسن کا جھگڑاہواتو اس میں بھی میں نے کرداراداکیاتھا۔انہوں نے کہاکہ میں نے اس لیے اپنی درخواست واپس نہیں لی کیونکہ میں یہ بتاناچاہتاتھا کہ اگرکوئی آدمی ملوث نہیں ہے اور غلطی سے اس کا نام آگیاتو یہ واضح ہوجائے ،چیف جسٹس نے جو بھی ریمارکس دیئے میں اس پر کوئی بحث نہیں کرناچاہتا کیونکہ آپ تبصرہ کرکے تاریخ بدل نہیں سکتے۔اعجاز الحق نے کہاکہ یہ کہناکہ دوسری طرف سے کوئی پولیس کی وردیاں پہن کرآیاتھامیں اس بات پر یقین نہیں کرتا یہ بھی کہنا غلط ہے کہ دھرنے میں مسلح افراد آبپارہ سے ڈی چوک کی طرف جاناچاہتے ۔انہوں نے کہاکہ چونکہ میں اس وقت کمیٹی کاحصہ تھا جو طاہرالقادری سے مذاکرت کررہی تھی ۔انہوں نے کہاکہ دوشخصیات تھیں جو ریٹائرڈ تھے ،ان سے میری بات ہوئی تو میں نے ان سے پوچھا کہ آپ لوگوں کاکیاپلان ہے ؟تو انہوںنے بتایا کہ دھرنے والے یہاں سے چلیں گے ،آگے سے آنسو گیس چلے گی لیکن ہم چلتے جائیں گے، کنٹینرز کراس کریں گے تو آگے سے ربڑ کی گولیاں چلیں گی ،ایک دولاشیں گرجائیں گی تو پھر ہم کامیاب ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ ریٹائرڈ شخصیات عمران خان اور طاہرالقادری کے درمیان رابطہ کارتھیں۔انہوں نے یہ بھی بتایاکہ ہم واپس لاہور جارہے ہیں معاملہ سارا طے ہوگیا ،انشااللہ حکومت کل چلی جائے گی ،جب میں نے ان سے پوچھ کہ حکومت کیسے جائے گی؟تو انہوں نے کہاکہ مذکورہ سلسلہ وار ایونٹس ہوں گے جس پر میں نے کہاکہ اگرراستہ دے دیاگیا اور ایونٹس نہ ہوئے تو ششدر رہ گئے ۔اعجازالحق نے کہاکہ رات اڑھائی بجے دوبارہ میٹنگ کی اور پھر فیصلہ ہوا کہ مارچ کے شرکا کوراستہ دے دیاجائے اور وہ ڈی چوک تک پہنچ گئے۔انہوں نے کہاکہ دھرنے کون پیچھے تھا یہ نہیں بتاسکتا لیکن مجھے کچھ دوستوں سے یہ ضرورکہاتھاکہ یہ غلط ہورہاہے۔
ڈی چوک دھرنا: 2 ریٹائرڈ شخصیات نے کہا تھا آگے جا ناہے، 2لاشیں گرگئیں تو ہم کامیاب ہوجائیں گے ، اعجاز الحق کا انکشاف








