بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کے لئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچنے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے، آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ کرنا ہوگا، موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کے لئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا “Pre Cop28” سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچنے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے، آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ کرنا ہوگا،
موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کے لئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ کرہ ارض موسمیاتی تبدیلی کے خطروں سے دوچار ہے،
حکومت، یا کوئی محکمہ تنہاءاس مسئلے کو حل نہیں کر سکتے،
ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے اسٹریٹجک وژن کی ضرورت ہے،
موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پورے معاشرے کو احساس کرنا ہوگا،
موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے ہمیں بہت سے معاشرتی مسائل کا سامنا ہے،
ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم معاشرے میں تبدیلی نہیں لائیں گے، موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نہیں نمٹ سکتے،
والدین، اساتذہ اور دیگر طبقوں کو موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کو زیر بحث لانا ہوگا،
ہمیں پورے کلچر سسٹم کو تبدیل کرنا ہوگا،
میڈیا کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،
موسمیاتی تبدیلی کے تدارک کے لئے شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا،
موسمیاتی تبدیلی پورے انسانی نظام کے لئے خطرہ ہے،
موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہم غیر محفوظ ملک ہیں،
اگرچہ موسمیاتی تبدیلی کے خطرات میں ہمارا کردار نہیں لیکن اس کی تباہی سے سب سے زیادہ ہم متاثر ہوئے،