اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی خصو صی ہدایات پر سیکر ٹری PMEIF فراز عباس نے حضر ت عائشہ صدیقہ گرلز ڈگری کا لج، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ہائر سکینڈری سکول ، این ایس ماڈل سکول اور ٹرسٹ ماڈل سکو ل کا دورہ کیا۔
انہوں نے طلبا و طالبات کی تعلیمی سر گرمیوں اور کا لج انتظامیہ کی کارکردگی کا جائزہ لیااور کلاس رومز،لیبارٹری اور واش روم سمیت دیگر مقامات کا وزٹ کر کے خصو صی احکامات جاری کئے۔
فراز عبا س کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ نے تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور جدید دور کے عین مطابق کارکردگی کوبہتربنانے کے احکامات دے رکھے ہیں ۔
زیر تعلیم طلبا کو بہترین سہولیا ت فراہم کر نے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ہندواور سکھ بچوں کے تعلیمی وظائف میں اضافہ بہترین عمل ہے۔
ہندواور سکھ بچوں کے تعلیمی وظائف میں اضافہ بہترین عمل ہے،سیکرٹری پی ایم ای آئی ایف








